پاکستان

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کا ڈیٹا مل گیا،نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخی پرغور

سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے افرادکا ڈیٹا حاصل کرلیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف وزارت داخلہ کارروائی کے لیے متحرک ہو گیا ہےاور اس نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا جن میں 4خواتین اور 10مرد شامل ہیں۔

ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں ہیں،ان افراد کےپاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے،وزارت داخلہ تفصیل کابینہ میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب لندن میں کافی شاپ پر رکی تھیں اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button