جرائم

فوج اور پولیس پر حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے پانچ دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد: پشاور پولیس نے ریگی سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد پاک فوج، پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

ریگی میں پولیس پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کا سرغنہ سیکیورٹی ادارے کا سابقہ ملازم تھا، دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن سے فورسز کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ان میں کمانڈر ابابیل کا بھائی بھی شامل ہے، یہ گروپ پاک فوج، پولیس اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے 25 دستی بم، فورسز کی وردی، جدید اسلحہ، واکی ٹاکی اور دیگر فونز برآمد کیے گئے ہیں،دہشت گرد گروہ ریگی میں قبائلی سرحد سے پولیس تھانوں اور موبائل گاڑیوں پر حملے کرتے تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button