پاکستانملتان

لاوارث لاشیں ملنے کا واقعہ، پولیس نے ذمہ داری اسپتال انتظامیہ پر ڈال دی

ملتان میں نشتر اسپتال کی چھت پر واقعے کمرے اور صحن سے لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے اسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان خرم شہزاد نے کہا ہے کہ لاوارث لاشوں کی تدفین نشتراسپتال انتظامیہ کا کام ہے۔

سی پی او کے مطابق دفعہ 174 کی کارروائی کے بعد لاوارث لاش نشتر کے سردخانے میں رکھی جاتی ہے، پولیس کا سردخانے میں لاش رکھوانے کے بعد کوئی عمل دخل باقی نہیں رہتا، قانون کےمطابق لاوارث لاشیں اسپتال میں رکھوانےکی پولیس پابند ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لاشوں کو کتنا عرصہ رکھنا اوران کا کیا کرنا ہے؟ یہ اسپتال انتظامیہ کا کام ہے، اگر وارث آجائے تو قانونی کارروائی بعد اسپتال انتظامیہ لاش حوالےکردیتی ہے۔

خیال رہے کہ ملتان کی نشتر اسپتال کی چھت سے چند لاشیں ملنے کے بعد ایک کمرے سے متعدد لاشیں برآمد ہوئیں۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button