سیاست

حکومت اب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے فراری ہے اور اب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کروائیں، عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے لیے ایف آئی اے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی ہے، تصادم کو دعوت دینا ریڈ زون کی زیرو پوائنٹ تک توسیع سپریم کورٹ کے لانگ مارچ فیصلے کی نگی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں نے بھی کہا پرامن لانگ مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button