راولپنڈی

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔
 
راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے بس کے انجن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
 
ریسکیو ترجمان کے مطابق ب سے کودنے پر لڑکی اور ایک شخص شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button