ساہیوال

ساہیوال پنجاب حکومت کی ہدایت پرعوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال پنجاب حکومت کی ہدایت پرعوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اورانہیں حل کرنے کے کئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر طارق حسین بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون،تحصیلدار،قانونگو اور حلقہ پٹواری بھی موجود تھے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ایک ہی چھت تلے ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران پر واضع کردیا گیاہے کہ اب وہی سیٹ پر رہے گا جو عوام کے مسائل حل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو درپیش مشکلات حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے تا کہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پہلے روز 54 درخواستیں موصول ہیں جن میں ڈومیسائل، فرد کا اجراء، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز شامل تھے۔ اس موقع پر سائلین نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کو سراہا اور اس اقدام پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button