انٹر نیشنل

سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں اضافہ

سعودی عرب کی جانب سے سنگل ویزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی ہے۔

سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button