پاکستان

عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں جن کے بند ہونے کا وقت آچکا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے اور چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نے اِس ملک میں 2014ء سے تماشا لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا تماشا لگایا، چار سال الزام بہتان اور جھوٹ کا تماشا لگایا، عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ چار سال ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے گئے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے گئے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button