ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن نے جھال روڈ اور فریدیہ پارک روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے کام میں شہریوں کو در پیش مشکلات کا نوٹس لے لیا

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے جھال روڈ اور فریدیہ پارک روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے کام میں شہریوں کو در پیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پائپ ڈالنے کے فوری بعد سڑک سے ملبے کو اٹھایا جائے اور ساتھ ساتھ کھودی گئی جگہ پر مٹی بھی ڈالی جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے -انہو ں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں دی جس میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا -اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، میونسپل افسران عبدالغفار وینس (فنانس)،وقاص اکرم(انفراسٹرکچر)اور محمد بلال کروڑی(ریگولیشن)، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، اے سی جنرل وقاص ظفر اور پسپ کے سٹی مینجر اسجد خان نے بھی شرکت کی –
کمشنر نے فتح شیر روڈ پر پسپ کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے سیوریج لائن بند ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران موجودہ پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے شہریوں کو سیوریج کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے -انہوں نے عارف والا چوک اور پاکپتن چوک میں تجاوزات کی بھر مار پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مونسپل آفیسر محمد بلال کو ان دونوں مصروف چوکوں سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی -کمشنر جاوید اختر محمود نے امامیہ کالج روڈ کی مرمت کے کام کو تیز کرنے اور لائن مارکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ گھوڑا چوک میں رکھے گئے پائپ سڑک سے اٹھانے کی بھی ہدایت کی جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث ہیں
انہوں نے پسپ سٹی مینجر کو ریلوے روڈ کی مرمت کا ٹائم فریم دینے اور اسے اسی ماہ مکمل بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button