ساہیوال

ساہیوال بورڈ کے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ساہیوال بورڈ کے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ان نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ جاوید اختر محمود نے خصوصی تقریب میں کیا۔

ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر،کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، سی ایس او محمد اکرم خان، سسٹم اینالسٹ رضوان احمد،انچارج انٹر برانچ مبشر اعظم اور ڈیٹا مینجر محسن شبیر بھی تقریب میں موجود تھے۔ امتحانات میں 51671 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 20660 کامیاب قرار پائے اور اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 40 فی صد رہا۔ فرسٹ ایئرکے امتحان میں 25685 طلبہ اور 25986 طالبات نے حصہ لیا

جن میں سے8559 طلبہ اور 12101 طالبات امتحان میں کامیاب ہوئے۔ طلبہ و طالبات 800292پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے نتائج معلوم کر سکتے ہیں اس کے علاوہ www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے غلطیوں سے پاک رزلٹ تیار کرنے پر تمام ملازمین کو مبارک باد دی۔ بعدازاں کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ جاوید اختر محمود نے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button