پاکستان

عمران خان آج راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے،اسلام آباد میں ریلی کی بھی اجازت

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنمافواد چودھری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔پی ٹی آئی کے اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔

اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک جمع ہوں گی،قیادت علی نواز اعوان کریں گے۔شرکا روات میں لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔عمران خان شرکاسے اہم خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button