سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر پر ماہانہ فیس کا منصوبہ پھر موخر

ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے بدلے ٹوئٹر بلیو کی سروس کا فیچر کچھ عرصے تک موخر کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ فیس کا فیچر موخر کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے بہتر انداز میں بنا کر پیش کیا جا سکے۔

ایلون نے یہ بھی واضح کیا کہ فیچر کو بہتر بنانے کے بعد ممکنہ طور پر اداروں اور تنظیموں کا بلیو ٹک عام افراد اور شخصیات کے مقابلے دوسرے رنگ کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

ایلون مسک نے رواں ماہ 7 نومبر کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو نامی سروس کا آغاز کیا تھا، لیکن 12 نومبر یعنی ایک ہی ہفتے میں اسے بند کرنا پڑا، لیکن ایلون مسک نے اسے 29 نومبر کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے ٹوئٹر کی جانب سے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کرتے ہی ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھر مار لگ گئی تھی، رواں ہفتے پلان متعارف کیے جانے کے بعد ہر اس صارف کو بلیو ٹک دیا جارہا ہے جو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرے گا۔

ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہوا کہ انتظامیہ کو کئی لوگوں کو الگ سے آفیشل بیج بھی جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلیو ٹک تصدیق کے بعد مشہور لوگوں جیسے سیاستدان، سوبز اسٹارز ، معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں ، صحافیوں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button