اسلامپاکپتنپاکستانتازہ ترین

نورپورپاکپتن:محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے حوالے سے امروز ڈی سی آفس پاکپتن میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ امن کمیٹی میٹنگ۔

نورپورپاکپتن:محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے حوالے سے امروز ڈی سی آفس پاکپتن میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار اور ڈی سی پاکپتن رانا شکیل اسلم نے کی۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی طرف سے محرم الحرام اور عرس بابا فرید الدین
مسعود گنج شکر کے حوالے سے ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے ممکنہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور شر پسند عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button