پاکستانجرائملاہور

لاہور سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا قاتل انکا لےپالک بیٹا نکلا

لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کرنے والا انکا لے پالک بیٹا نکلا۔
 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کرنے والا انکا لے پالک بیٹا فہد ہے جس نے معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
 
پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم فہد پسند کی شادی کرنا چاہتا لیکن والدہ کے انکار پر اس نے مقتولہ کو گولی مار کر قتل کردیا، واقعہ کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ ملکر کرائم سین سے شواہد مٹانے کی کوشش کی، رضیہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے جس نے فہد سے تعلق قائم کر رکھا تھا جبکہ پولیس کو اپنے دیئے گئے بیان میں ملازمہ نے کہا کہ فہد پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ ہم دونوں نے وقوعہ سے پستول غائب کردیا تھا۔
 
گزشتہ روز پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لےپالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ ملازمہ کو بھی مقدمہ میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button