پاکستان

وزیر اعظم کا فیصلہ تبدیل نہیں ہو سکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کا ہے اور یہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اہم تعیناتیوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار کا استعمال کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھیج دی ہے۔ سمری خفیہ کمیونیکیشن نہیں بلکہ اوپن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں پر فیصلہ کابینہ کو اعتماد میں لے کر کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ فریز کرسکتی ہے اور اہم تعیناتیوں پر فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر سمری پر دستخط 10 منٹ میں بھی کرسکتے ہیں اور تاخیر بھی ہوسکتی ہے تاہم یہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کبھی امریکہ، کبھی آئین اور سائفر کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے اور فیصلہ اچھا ہے جو نیک شگون ثابت ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button