لاہور

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے درجنوں ملازم فارغ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا۔

انتظامیہ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایک مہینے سے غیر حاضر 127 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے کہا کہ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورک شاپس میں ڈیجیٹل اندراج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا ہے، تین مہینوں میں بغیر اطلاع لمبی رخصت پر 300 ملازمین برطرف کیےگئے کیونکہ بہترین سروس ڈلیوری 100فیصد حاضری سے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button