پاکستان

پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں پہلے نمبر پر شعبہ پولیس ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرعوامی سروے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پولیس کے شعبہ کا کرپشن میں پہلا نمبر ہے۔

سروے کے مطابق عوام نے ٹینڈرنگ اور ٹھیکے داری کے نظام میں ہیرا پھیری کو دوسرا نمبر دیا ہے، جب کہ عوامی رائے کے مطابق بدعنوانی میں نظام انصاف کا تیسرا اور محکمہ تعلیم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن ہوئی ہے، اور عوام نے کرپٹ لوگوں کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ سرکاری افسران سیاستدانوں اور ججز اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button