پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت گیارہ افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں نیا پاکستان کے نام سے اکاونٹ تھا جس کے منیجر نے غیر قانونی بینک اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی جس پر اس کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئےتحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا۔

مقدمے کے مطابق بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہےووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی ہے۔

مقدمے میں عمران خان سمیت سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی،سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع بھی نامزد ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button