پاکستان

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری کوٹہ میں حجاج کی بکنگ کی انکوائری پیش کی گئی۔
اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں ری کنسیلیشن کے مسائل تھے اور کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے۔
جن بینکوں کی جانب سے حجاج کی حکومتی کوٹے پر اوور بکنگ کی گئی تھی، ان بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی واپس رقم ادا کردی گئی ہے.
وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت کی کہ ان بینکوں سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ اُنہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے 10 ادویات پر ریٹیل پرائس بڑھانے کی سمری مسترد کردی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی قطعی حمایت نہیں کرتا۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی کی سفارش پر بجلی سے چلنے والے پنکھوں کے لیے انرجی پرفارمنس سٹینڈرڈ کی معیاد میں 30 جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی تاہم وزیراعظم نے وزراتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے 30 جون 2023 سے پہلے بہتر کوالٹی پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ای سی سی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جب کہ دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button