پاکستان

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہو ا ہے جب کہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

مفرور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسزپر حملے اور ہوشاب ایم 8 موٹروے پرآئی ای ڈیزدھماکوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزبلوچستان کا امن،استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button