انٹر نیشنل

کابل: پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم غیر ملکی اور داعش کا رکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ داعش اور باغیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا جبکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے پیچھے کچھ غیر ملکی گروہوں کا ہاتھ ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے پر حملہ پاک افغان تعلقات میں عدم اعتماد کی فضا کو جنم دینا ہے اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی پاکستان پہنچ گئے ہیں تاہم ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبید نظامانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت پاکستان آئے ہیں اور وہ دورے کے دوران اہم امور پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سفارتخانے کا گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button