پاکستانتازہ ترین

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ مولانا کو ڈیزل نہ کہنا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آرمی چیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا۔
 
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے لیے جب وزیراعظم اسٹیج پر آئے تو عوام نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلسفے کی بنیاد پرقائم ہوا، پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کےسامنے نہیں جھکنا۔
 
 
ان کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے میں نے یہ سوچ کر جدوجہد شروع کی کہ اپنے لوگوں کا کسی کے سامنے سر جھکنے نہیں دوں گا۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں،ان لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا، نوازشریف اور زرداری نے اپنے اثاثوں کی وجہ سے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔
 
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی، اسلام آباد میں جے یو آئی رضا کاروں نے جو کیا اس کی مذمت کرتا ہوں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ میں بطور ملک کا سربراہ باپ کی طرح ہوں ،قوم کی تربیت میری ذمہ داری ہے، ڈیزل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ، ڈیزل سے کہتاہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں، ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نوازشریف کو بھگوڑا مت کہیں، کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری اداروں کو ٹھیک کریں گے؟
 
 
انہوں نے کہا کہ کیا شہبازشریف ملکی اداروں کو ٹھیک کریں گے؟کیا یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟ سب کو پیغام ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ ان لوگوں نے عدم اعتماد پر مجھے ردعمل کا موقع دیا، میں ایک ہی بار 3 وکٹیں گرادوں گا، ڈی چوک اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف امریکی صدر کےساتھ بیٹھے تھے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، بلاول بچے کی کیا بات کروں ،اتنا پیسہ خرچ کرکے اسلام آباد آیا، زبردستی لیڈر بنانے میں ایسے ہی مسائل ہوتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ تیسری ڈرامہ باز شوبازشریف ہے، یہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جلد ان کا شکار ہو جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button