پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی منحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔
 
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید ریکارڈ دینے کے استدعا مسترد کر دی تھی۔
 
الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مزید ریکارڈ جمع کرانے کی درخواست دی گئی تھی جس کی مخالفت منحرف اراکین نے کی تھی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا اور الیکشن کمیشن فیصلے کی کاپی فراہم کرے۔ ہماری نظر میں یہ کیس متنازعہ ہوچکا ہے۔
 
واضح رہے کہ آج صبح پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے اپنے خلاف آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین اور ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔
 
منحرف ارکان نے اپنے جواب میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن پہلے ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے کیونکہ یہ خلاف آئین اور ناقابل سماعت ہیں۔
 
جوابات میں عائشہ گلالئی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، منحرف ارکان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنسز آرٹیکل 63 اے پر پورا نہیں اترتے، اس لیے الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button