تازہ ترین

چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیدیا

چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
 
ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، تاہم استعفےکی منظوری کافیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔
 
ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔
 
چیئرمین نادرا کے قریبی ذرائع کے مطابق طارق ملک نجی شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا، جس میں طارق ملک نے اپنے استعفیٰ منظور کیے جانے سے متعلق درخواست کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button