ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کھچی نے ڈی سی کمپلیکس میں نئی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ساہیوال ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کھچی نے ڈی سی کمپلیکس میں نئی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مسجد 2 سال کے عرصے میں تعمیر ہو گی جس میں مختلف دفاتر کے ملازمین اور سائلین کو نماز کی ادائیگی میں سہولت میسر آئے گی۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی خصوصی تقریب میں جامعہ فریدیہ کے مہتمم ڈاکٹر مظہر فرید، پنجاب بار کونسل کے رکن اور سابق صدر ساہیوال بار چوہدری طاہر شبیر ،ساہیوال بار کے صدر چوہدری عمران نبی میلو ،اے ڈی سی فنانس یاسر فرید،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اسامہ شارون ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر چوہدری محمد سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جامعہ فریدیہ کے مہتمم ڈاکٹر مظہر فرید نے خصوصی دعا کرائی اور مسجد کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کھچی کی خدمات کو سراہا، بعد ازاں انہوں نے بخشی خانہ کا دورہ کیا اور اس کی خراب حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کو بخشی خانہ کی فوری مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی -انہوں نے کہا کہ حوالتیوں کو عدالت پیشی کے موقع پر بخشی خانے میں موجودگی کے دوران ضروری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button