جرائملاہور

لاہور میں شہریوں کو تلاشی کے نام پر لوٹنے والے دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا۔

لاہور اچھرہ پل پر رات گئے دو نوسر بازوں نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور تلاشی لے رہے تھے، مشکوک جاننے پر پٹرولنگ آفیسر آغا عدنان اور جمیعت نے جعلی اہل کاروں سے پوچھ گچھ کی، نوسرباز کوئی شناختی دستاویزات پیش نہ کرسکے اور انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ٹریفک وارڈنز نے راہ گیروں کی مدد سے دونوں ملزمان کو دھرلیا۔

پٹرولنگ پولیس نے دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بعدازاں تفتیش میں ملزمان شبیر اور غلام حیدر نامی ملزمان اچھرہ کے رہائشی نکلے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے وارڈن عدنان اور جمیعت کو شاباش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button