پاکستانجرائم

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ٹی کی عمارت کے اندر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔

عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔

منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔

فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

قومی اسمبلی میں بنوں واقعے سے متعلق پالیسی بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ 20 دسمبر کو ایس ایس جی نے بنوں میں آپریشن کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں تمام 33 دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے، بنوں میں کمپاؤنڈ کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button