پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کے باوجود بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے، وفاقی حکومت کا نوٹیفیکشن اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن حکمنامہ چیف الیکشن کمشنر، شاہ محمد جتوئی، نثار درانی، جسٹس اکرام اللہ کے دستخط سے جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل، کاغذات نامزدگی فائل ہو چکے ہیں اور انتخابی نشان دئیے جا چکے ہیں، 31 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں، حکم نامہ کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی، پولنگ عملے کی تربیت بھی ہو چکی ہے۔

حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا، وفاقی حکومت نے ایسا الیکشن کمیشن کے اتفاق رائے کے بغیر کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button