انٹر نیشنل

میانمار کی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں بم گرادیے

میانمار کی فوج نے باغیوں کو نشانہ بنانے کےلیے بھارت کی سرحدی حدود میں دو بم گرادیے۔

میانمار میں جمہوریت پسندوں کے تربیتی کیمپ پرمیانمار ملٹری کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا۔یہ کیمپ بھارت کی سرحد سے بالکل قریب ہے۔

باغیوں کیخلاف کارروائی کے دوران کم ازکم دو بم بھارت میں جاگرے تاہم عینی شاہدین کے مطابق بم گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پیپلزڈیفینس فورس جو میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مسلح جدوجہد کررہی ہے اس کا تربیتی مرکزبھارت کی ریاست میزورام سے چند کلومیٹردور ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button