پاکستان

بندکمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں ہماری حکومت کے ماتحت ہونےکے باوجود میں اپنا کیس رجسٹر نہیں کراسکا۔

عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس رجسٹر کرنے سے پنجاب پولیس نے انکارکردیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا اور جن طاقتورلوگوں نے قتل کامنصوبہ بنایا انہیں بلٹ پروف شیشوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہوں، آگےبڑھنےکا صرف ایک راستہ ہےکہ لوگوں کو ان کی مرضی کی حکومت منتخب کرنےدی جائے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button