سیاست

قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ اپریل میں انتخابات ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اب ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے اور اگر قومی اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض کے ساتھ مل کر نگراں حکومت لے کر آئیں گے۔ ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور ابھی بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے۔ جے آئی ٹی پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مجھے مکمل صحت یاب ہونے میں 2 ہفتے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہماری تنظیم کمزور ہے اور پیپلز پارٹی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی۔ ٹروتھ اینڈری کنسیلیشن کمیشن بنا تو پی ڈی ایم سے بات نہیں ہوسکتی تاہم ٹروتھ اینڈری کنسیلیشن کمیشن میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بات ہوسکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button