سیاست

پنجاب کی سیاسی صورتحال میں نواز شریف خود متحرک

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال میں خود متحرک ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اب خود متحرک ہوگئے ہیں، اور انہوں نے پارٹی کے اہم عہدوں پرتبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

نوازشریف نے رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اور اس میں شرکت کے لئے پاکستان سے پارٹی رہنماؤں کو لندن بلا لیا ہے۔

لندن میں شیڈول اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما لندن پہنچیں گے، اور اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پارٹی تنظیمی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے بھی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں متوقع اجلاس میں رانا ثنا اللہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کی درخواست پر بھی غور ہوگا، جب کہ پنجاب میں دستیاب امیدواروں کی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پاکستان آمد سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت میں بھی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے، اور پارٹی رہنماؤں نے بھی مشورہ دیا ہے کہ 3 ماہ میں انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے اہم فیصلے لینا ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button