ساہیوال

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن نے تحصیل آفس ساہیوال کی نو تعمیرعمارت کا افتتاح کر دیا

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے تحصیل آفس ساہیوال کی نو تعمیرعمارت کا افتتاح کر دیا۔

2کروڑ81لاکھ روپے کی لاگت سے از سر نو تعمیر ہونے والی اس عمارت میں تحصیلدار اور ریونیو افسران کے دفاتر اور عدالتیں قائم ہونگی جس سے سائلین کو درپیش مشکلات کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈرینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے ڈی سی ریونیو طارق حسین بھٹی، اے ڈی سی فنانس یاسر فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان اور ایس ڈی او بلڈنگ شیخ محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

نئی تعمیر شدہ عمارت میں ریکارڈ روم، دفاتر، عدالتیں اور چاردیواری تعمیر کی گئی ہے جو دو سال میں مکمل ہوئی ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے تحصیل کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ تمام مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہونگے جس سے ان کا وقت اور وسائل کی بھی بچت ہو گی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button