سیاست

پی ٹی آئی کا شہباز اور مریم سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پیر کو عدالت میں درخواست دائرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے، سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button