پاکستان

تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں، وزیر اعظم کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں موجود تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک دشمن عناصر کےخلاف متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے گھنونے ارادوں کے ذریعے دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ سکتے ہیں لیکن اس وقت تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو متحد ہونے اور ایک ساتھ لڑنے کے لئے آمادہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button