پاکستان

’توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر‘ پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کو بلاک کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کر کے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا اور اسے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

وکی پیڈیا کی جانب سے پی ٹی اے کی ہدایت کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کیا گیا، پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مواد کوہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وکی پیڈیا چلانے والے فلاحی ادارے وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم تک رسائی ایک انسانی حق ہے، پاکستان میں وکی پیڈیا کا بلاک ہونا دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی سب سے بڑے مفت علم کے ذخیرے تک رسائی سے روکتا ہے جو اگر جاری رہا تو یہ سب کو پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم کردے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button