پاکستان

اسحاق ڈار کا ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے،سندھ اور پنجاب میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کےباعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کےمقابلے میں کم رہے گی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چینی کے اسٹریٹجک ذخائر اور قیمتیں برقرار رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button