ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن کا کھاد کی سپلائی چیک کرنے کیلئے کھاد دوکانوں کا اچانک معائنہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدکا کھاد کی سپلائی چیک کرنے کیلئے کھاد دوکانوں کا اچانک معائنہ‘کھاد کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں

‘ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر زراعت شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مقصود احمد خاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ کھاد سپلائی میں تعطل نہ آنے دیا جائے تاکہ کسانوں کو کھاد بروقت دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کوششوں سے کھاد کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئی ہے اس لئے کہیں کھاد کی کمی نہیں۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کھاد بلیک کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں تاکہ کسانوں کو معاشی استحصال سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا اور ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button