پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا ۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے ہیں۔

سفارتی ذرائع سمیت اہل خانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے، پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی.

متعلقہ پوسٹ

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button