پاکستان

پرویز مشرف بڑے انسان تھے، انتقال پرسیاسی اور عسکری قیادت کا اظہار افسوس

سابق صدرپرویز مشرف کے انتقال پرسیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔صدر مملکت نے پرویزمشرف کے ورثا سے تعزیت کااظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی اور ملک کے لیے پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اتقال کی افسوسناک خبر ملی ۔ میری پرویز مشرف کے ساتھ طویل رفاقت تھی ۔ انہوں نے مجھے ہمیشہ خاندان کا فرد سمجھا ۔ انہوں نے پاکستان میں آزاد میڈیا دیا ۔ پرویز مشرف نے مشکل حالات میں پاکستان لیڈ کیا ۔ پر ویز مشرف بڑے انسان تھے انکے دوست چھوٹے نکلے۔

خالد مقبول صدیقی کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، کہا، جنرل پرویز مشرف پروفیشنل سولجر اور ملک و قوم کے سچے ہمدرد تھے، انہوں نے ملکی دفاع، افواج اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، پوری پاکستانی قوم ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button