کاروبار

تیل کی قیمت کسی صورتحال میں نہیں بڑھائی جا رہی،مصدق ملک

وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کسی صورتحال میں نہیں بڑھائی جا رہی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے، میرے ذمے لوگوں تک پیٹرول، گیس اور بجلی لوگوں تک مہیا کرنا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کے چولہے جلیں گے، ملکی معیشت ترقی کرے گی تو عوام خوشحال ہونگے۔ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ پیٹرول کی بندش پر خبریں نشر ہو رہی تھیں، میں واضح کر دوں کہ ملک میں اس وقت 29دن سے زیادہ کافیول موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے پیٹرول،گیس اور بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنارہے ہیں،پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے لائسنس کینسل کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button