جرائملاہور

اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

پنجاب پولیس نے پوش علاقے میں قائم اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے ڈیفنس کے اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار کیا، ملزمہ کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمہ نے پوش علاقوں کے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں مقیم نوجوان طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس نے گرفتار منشیات فروش ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس افسران کا خیال ہے کہ خاتون اکیلی نہیں بلکہ وہ گروہ کے ساتھ کام کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button