جرائملاہور

لاہور 20 سالہ نوجوان کی 55 سالہ ذہنی معذور خاتون سے زیادتی

لاہور: 20 سالہ نوجوان نے 55 سال کی ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے علاقے سندر میں 55 سالہ ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں 20 سالہ نوجوان سلیمان خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سندر پولیس کے مطابق ملزم سلیمان خان نے خاتون کو ورغلا کر کھیتوں کے قریب ایک کمرہ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button