کاروبار

آنے والے وقت میں اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی، مصدق ملک

وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آنے والوں دنوں میں اشیاضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کہنا تھا کہ معاشی حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، حکومتی پالیسی کے باعث جلد مہنگائی میں کمی آئے گی، آئندہ امیر اورغریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا، آنے والے دنوں میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 15، 15 کروڑ کی گاڑیاں دھڑا دھڑ آرہی ہیں، اور احتجاج کیا جارہا ہے کہ آپ ہمارے ڈاگ فوڈ پر ٹکس لگائیں گے، کہا جارہا ہے کہ ہماری اربوں روپے کی گاڑیوں پر کیوں ٹیکس لگاتے ہو، آج ہم نے ٹی اسٹال اور فیکٹریاں چلانے والوں کا پاکستان الگ کردیا ہے، غریب اور امیر کیلئے یوٹیلیٹی بلز کا سلیب الگ ہوگا،غریب اور طاقتور کے ملک کو علیحدہ کردیا ہے، حکومت غریب آدمی کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نئے پاکستان کے ساتھ نہیں پرانے پاکستان کے ساتھ ہیں، اب طاقتور اور امیر پر ٹیکس لگے گا۔

وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایک ارب ڈالر کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑتی ہیں، لیکن خواجہ آصف کی بات سے اتفاق نہیں کرتا،ملک دیوالیہ نہیں ہوا، ملک ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب وہ اپنی پیمنٹ نہ کرسکے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تاحیات نااہل کردیا گیا، اور ہیرے جواہرات چوری کرنے والے سے کوئی حساب نہیں لے رہا، 450 کنال زمین لینے والا شخص گھوم رہا ہے، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے، لیکن اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنیوں کو 360 ملین ڈالرز کا فائدہ پہنچایا، اسد عمر نے لکھ کر دیا کہ آپ کوئلے کا پلانٹ نہ لگائیں، کیونکہ آپ نے ہمیں 2 ملین پاؤنڈ دیئے تھے، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، گھر بیٹھے ہوئے کہتا ہے کہ بچے اور بچیوں کو جیلوں میں جھونک دو، اور دوسری طرف کہتا ہے لوگوں باہر نکلو اور مجھے بچاؤ، میرے گھر کے باہر آجاؤ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں، آپ کون سی دنیا سے آئے ہو کہ آپ کو جیل میں نہ ڈالا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button