چیچہ وطنی

چیچہ وطنی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کے باعث آٹا نایاب ہو گیا

چیچہ وطنی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کے باعث آٹا نایاب ہو گیا.دوردراز دیہاتوں۔ بستیوں سے آئے شہری آٹے کیلئے رل گئے۔

مزدور اور مڈل کلاس طبقہ ایک آٹے کے تھیلے کیلئے ڈبل نقصان اپنی دیہاڑی۔موٹر سائیکل کاپیٹرول خرچ کرکے ہاتھوں میں اپنے بچوں کے لیئے آٹا لینے کیلِے کئی کئی گھنٹے لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہا ہے جبکہ بے حس حکمران اپنی کرسی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ چیچہ وطبی رائے علی نواز سٹیڈیم میں ابھی تک آٹا نہیں پہنچا۔ شہریوں نے آٹا بحران سے تنگ آکر بیگم شہناز جاوید روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔

جبکہ دیہاتوں میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام مہنگائی کے طوفان میں گر چکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو چکا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی دیوالیہ نکل چکا ہے۔ شدید نہ رکنے والا عوامی ردعمل بھی قریب ہے۔ مہنگائی سے ستائے عوام کو بروقت نہ سنبھالا گیا تو عوامی ردعمل اشرافیہ اور حکمرانوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دے گا۔ وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button