اوکاڑہ

اوکاڑہ: قومی شاہراھ نزد 55 پُل کے قریب دو کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم

اوکاڑہ: قومی شاہراھ نزد 55 پُل کے قریب دو کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا۔

اوکاڑہ:حادثہ میں 2 افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ریسکیو 1122 ساہیوال کے حوالے کر دیا۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد شان ولد محمد اسلم (30سال تقریباً) سکنہ شاہ ٹاؤن ملتان اور ریاض ولد سونا خان (26 سال تقریباً) سکنہ 68/4L ساہیوال کے رہائشی تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button