فیصل آباد

فیصل آباد کمشنر سلوت سعید صاحبہ کی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سالانہ سپورٹس گالاکی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت

فیصل آباد کمشنر سلوت سعید صاحبہ کی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سالانہ سپورٹس گالاکی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین،ایڈیشنل رجسٹرار مس زاہدہ مقبول،دیگر فیکلٹی ممبران و طالبات کی بڑی تعداد تقریب شریک۔
سپورٹس گالا میں مختلف شعبوں کی طالبات کی ٹیموں کے مابین کرکٹ،بیڈمنٹن،ریسز،تھرو بال،ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا۔

مجموعی طور پر شعبہ فزیکل تھراپی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن لے کر ٹرافی جیتی۔شعبہ اوپٹومیٹری کی طالبات دوسرے اور فارمیسی کی طالبات تیسرے نمبر پر رہیں۔فزیکل تھراپی کی طالبہ فائزہ طارق سپورٹس گالا کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت تمام سٹوڈنٹس بالخصوص طالبات کیلئے نہائت ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے ساتھ سپورٹس و ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ قابل ستائش ہے۔طالبات کیلئے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button