ساہیوال

ساہیوال ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی یوم تحفظ صارفین منایا گیا

ساہیوال صوبہ بھر کی طرح ساہیوال میں بھی آج عالمی یوم صارفین بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں عام لوگوں تک معلومات کی رسائی کے لئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ سکول و کالجز کی سطح پر معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا ئے اور لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے آگہی حاصل ہو سکے۔

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر ڈیپارٹمنٹ چوہدری شاہد شبیر نے عالمی یوم صارفین کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو جعل سازی، غیر معیاری اشیاء اور دیگر قباحتوں سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے چیمبر آف کامرس اور تعلیمی اداروں کے دوروں کے علاوہ مقامی ایف ایم ریڈیو پر خصوصی پیغام بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق بارے آگہی کے لئے خصوصی میٹنگز کی جا رہی ہیں اور کنزیومر پروٹیکشن آفس میں معلوماتی ڈیسک پر عوام کے رہنمائی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، شہری اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے اس ڈیسک سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button