انٹر نیشنل

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

نئی دہلی/ ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے، دونوں ممالک میں پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔
 
 
بھارت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان حمعیت علمائے ہند نے کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ کو ہو گا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ ہو گا۔
 
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد وہاں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
 
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 اپریل بروز جمعرات کو ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button