Uncategorized

کسووال نواحی گاؤں 4چودہ ایل کچرا کنڈی میں تبدیل

کسووال شہر کا نواحی گاؤں 4چودہ ایل کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی اور گندگی کے ڈھیر پڑھے ہیں جس سے پورے گاؤں میں بدبو دار تعفن پھیل چکا ہے گندے پانی کے کھڑے ہونے سے ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ ہے اہل دیہہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ 

کسووال شہر کا نواحی گاؤں 4 چودہ ایل کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کے ساتھ بھی گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے گردونواح کے کئی دیہات سے آنے والی طالبات کو بھی آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو نے اہل دیہہ اور طالبات کا جینا محال کر دیا ہیں اور جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہیں ایک طرف سے تو انتظامیہ ڈینگی مہم چلا رہی ہیں اور دوسری طرف گندے پانی کے کھڑے ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ انتظامیہ کا عملہ منظر عام سے غائب ہیں اہل دیہہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button